نوازشریف پنجاب کی وزارت اعلیٰ(ق)لیگ کو دینے پر رضامند

 
0
154

اسلام آباد 27 مارچ 2022 (ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے حکومت کی اتحادی جماعت ق لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینےکی حامی بھرلی۔ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی ٹیم آج چوہدری برادران کو نواز شریف کا پیغام پہنچائےگی۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق جلد الیکشن کرانےکی شرط پر نواز شریف نے وزارت اعلیٰ دینےکی حامی بھری ہے، نئے انتخابات 3 سے 6 ماہ کے اندر کرائے جائیں گے۔خیال رہےکہ کچھ دیر قبل مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کی قیادت کے درمیان اعلیٰ سطح کا رابطہ ہوا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطح کا وفد آج شام ق لیگ کی قیادت سے ملاقات کرے گا، ملاقات آج شام اسلام آباد میں چوہدری برادران کی رہائش گاہ پر ہوگی۔