بجلی بحران، دس عدد ایل این جی کارگوز منگوانے کیلیے ٹینڈر جاری

 
0
749

اسلام آباد 04 جولائی 2022 (ٹی این ایس): اسلام آباد-بجلی کے بحران میں کمی کے لیے حکومت نے دس عدد ایل این جی کارگوز کی درآمد کے لیے کمپنیوں سے بولیاں طلب کرلیں۔ حکومت کی بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، حکومت نے دس عدد ایل این جی کارگوز کی درآمد کے لیے ٹینڈر جاری کردیے۔ٹینڈر میں پاکستان ایل این جی نے کارگوز کی فراہمی کے لیے بولیاں طلب کرلی ہیں، ٹینڈر جولائی، اگست اور ستمبر کے کارگوز کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ ٹینڈر کے مطابق جولائی کے لیے دو، اگست کے لیے پانچ کارگوز کے لیے بولیاں طلب کی گئی ہیں جب کہ ستمبر کے لیے تین کارگوز منگوانے جارہے ہیں۔تمام کارگوز کے لیے بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ سات جولائی ہے۔