مہنگائی کی ستائی عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا

 
0
184

اسلام آباد 07 جولائی 2022 (ٹی این ایس): مہنگائی کی ستائی عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا،نیپرا نے مئی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر فیصلہ جاری کر دیا،نوٹیفیکیشن بھی جاری ہوگیا ۔

نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے منظوری دیدی ہے ۔سی پی پی اے نے7روپے96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی،نیپرا نے27 جون کوایف سی اے پر سماعت کی تھی۔

یپرا کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق جولائی کے ماہ کے بلوں پر ہوگا،اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔نیپرا کے مطابق اس سے قبل اپریل کا ایف سی اے صارفین سے 3 روپے 99 پیسے چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 ماہ کے لئے تھا ،مئی کا ایف سی اے اپریل کی نسبت 3 روپے 91 پیسے جولائی میں زیادہ چارج کیا جائے گا۔