اگر ہم نے آئی ایم ایف سےغلط معاہدہ کیا تھا تو اسے آگے کیوں لے کر گئے؟ شوکت ترین کا حکومت سے سوال

 
0
144

اسلام آباد 14 جولائی 2022 (ٹی این ایس): سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے پیسے ملتے ہیں تو چیزیں آسان ہو جائیں گی۔

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت پیٹرولیم لیوی کو 50 روپے فی لیٹر تک لے جائے گی۔ یہ کہہ رہے تھے کہ ہم نے غلط معاہدہ کیا لیکن اگر ہم نے غلط معاہدہ کیا تو اس کو آگے کیوں لے کر گئے ؟

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس اس کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں اور جیسے ہی یہ آئے تھے قیمتیں اوپر چلی گئیں جبکہ 6 ہفتے تک یہ سوچتے رہے کہ قیمتیں بڑھائیں یا نہیں۔

شوکت ترین نے کہا کہ حکومت گیس کی قیمت 47 روپے تک بڑھا دے گی اور اگر میں ہوتا تو روس سے سستا تیل خریدتا۔

انہوں نے کہا کہ میں 5 پروگرام چھوڑ کے آیا تھا لیکن موجودہ حکومت پاکستان کو پیچھے لے کر چلی گئی۔