عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 6 فیصد کمی

 
0
156

اسلام آباد 14 جولائی 2022 (ٹی این ایس): عالمی منڈی میں تیل اور پیٹرول کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے بعد ایک بار پھر 6 فیصد کمی ہوئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بارہ جولائی کو مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، جس کے بعد خام تیل کی قیمت میں 6 فیصد کمی ہوئی۔

ٹریڈنگ کے دوران برینٹ 100، ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت 97 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

معاشی تجزیہ نگاروں کے مطابق روس یوکرین تنازع میں کسی پیشرفت کے سبب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کم ہوئی جبکہ ماسکو کی جانب سے پیداوار دوبارہ شروع کرنے اور خام تیل کی درآمد بڑھانے کے اعلان کیوجہ سے بھی قیمت میں کمی ہوئی اور آئندہ بھی اس میں کمی کا امکان ہے۔

جاپان نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کی حد بہت کم ہونے پر تشویش کا اظہار کیا تاہم فی بیرل 40 سے 60 کی ممکنہ قیمت کی حد کو یکسر مسترد نہیں کیا تھا۔