بجلی بحران کے شکار عوام کیلیے اچھی خبر، تھرکول سے بجلی بنانے کی آزمائش شروع

 
0
196

سندھ میں بجلی بحران کے شکار عوام کے لیے اچھی خبر آگئی۔ تھرکول سے بجلی بنانے کی آزمائش شروع کر دی گئی

۔وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ تھرکول سے مزید 1320 میگاواٹ بجلی بنانے کی آزمائش شروع ہوگئی، شنگائی الیکٹرک کے پاور پلانٹ نے بجلی دینا شروع کر دی۔امتیاز شیخ نے بتایا کہ 1320 میگاواٹ بجلی جلد نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی، اینگرو اور حبکو پاور پلانٹس سے 660، 660 میگاواٹ بجلی شامل ہو چکی۔انہوں نے مزید بتایا کہ جلد کوئلے سے مجموعی طور پر 2640 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم ہوگی۔ادھر سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ تھر کا کوئلہ سستی بجلی پیدا کر رہا ہے، کوئلے سے بجلی کی پیداوار امپورٹ بل کو کم کرنے میں مددگار ہوگی۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا وژن پاکستان کو بہتری کی طرف لے جا رہا ہے۔