کراچی ٹیسٹ: پہلی اننگز میں پاکستان کو تیسرا نقصان، اظہر علی آؤٹ

 
0
167
اکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے کھانے کے وقفے تک تین وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز سکور کیے۔ اظہر علی آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھے۔ وہ 45 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
عبداللہ شفیق آٹھ رنز بنا کر جیک لیچ کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ شان مسعود 30 رنز بنا کر مارک وڈ کا شکار بن گئے۔
سنیچر کو پاکستان کے کپتان  بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
آخری میچ کھیلنے والے اظہر علی نے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے بولر محمد وسیم جونیئر کو کیپ دی۔
پاکستان کی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اظہر علی، شان مسعود، وسیم جونیئر اور سپنر نعمان علی کو موقع دیا گیا ہے۔
انگلینڈ کی جانب سے میچ میں سپنر ریحان احمد اپنے ٹیسٹ کیریئر کا ڈیبیو کر رہے ہیں۔ اُن کو سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے ٹیسٹ کیپ دی۔
ریحان احمد 18 برس کی عمر میں ٹیسٹ میچ کھیلنے والے انگلینڈ کی ٹیم کے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں۔
سٹیڈیم میں پاکستانی نژاد ریحان احمد کے والد نعیم احمد بھی موجود ہیں۔
تین میچوں کی سیریز کے پہلے دو میچز جیت کر انگلینڈ سیریز اپنے نام کر چکا ہے۔
انگلش کپتان بین سٹوکس نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے اور اب بھی اُن کی ترجیح سیریز کو تین صفر سے جیتنا ہے۔
بین سٹوکس نے بتایا کہ جیمز اینڈرسن کو آرام کا موقع دیا گیا ہے۔