نواز شریف کی واپسی سے قبل حکومت کو پٹرول 190روپے لیٹر کرنے کی ہدایت

 
0
73

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی واپسی سے قبل حکومت کو پٹرول 190روپے لیٹر کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔

زرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے، حکومت کو پٹرول 190روپے فی لیٹر دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ہدایات وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحقٰ ڈار کو دی ہیں۔

ادھر پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ عوام کو بجلی 300یونٹ تک فری دی جائے اور پٹرول کم از کم 190روپے فی لیٹر تک دیا جائے۔