صدر مملکت کاوزیر خزانہ کو اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد انتخابات کی تیاری کا عندیہ

 
0
103

اسلام آباد:صدر مملکت حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے لئے سرگرم،
صدر مملکت عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحق ڈار کی ایک اور ملاقات ہوئی ،
ملاقات میں عمران خان کی جانب سے 23دسمبر کو صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے بات چیت ہوئی ،
ذرائع کے مطابق ملاقات موجودہ سیاسی صورتحال میں حکومت اور پی ٹی آئی رابطوں کی ایک کڑی ہے،
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صدر عارف علوی کو ملک کی معاشی صورتحال پر بریف کیا،
موجودہ معاشی صورتحال میں اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد کے سیاسی منظرنامے پر تبادلہ خیال ہوا۔
وزیر خزانہ نے صدر مملکت کو اسمبلیوں کی تحلیل پر حکومتی موقف سے آگاہ کیا ،
صدر مملکت کی جانب سے وزیر خزانہ کو اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد انتخابات کی تیاری کا عندیہ دے دیا گیا۔