لاہور(ٹی این ایس) پنجاب گروپ آف کالجز نے مائیکروسافٹ کے اشتراک سے پاکستان میں ڈیجیٹل سکلز انیشی ایٹو پروگرام کا آغاز کر دیا ۔ اس اقدام کا مقصد تعلیمی منظرنامے کا از سر نو تصورپیش کرنا، طلبا ء کو بااختیار بنا نے کے ساتھ ملازمت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
پنجاب گروپ آف کالجزکامائیکروسافٹ کیساتھ اشتراک کمپیوٹر سائنس ، جدید ترین ٹیکنالوجیز بشمول کلاڈ کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت، سائبر سیکیورٹی، بزنس ایپلی کیشنز آفس تک محدود نہیں ۔ مائیکروسافٹ لرن فار ایجوکیٹرز، مائیکروسافٹ شوکیس سکولز پروگرام، مائیکروسافٹ لرن فارسٹوڈ نٹس جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے پاکستان بھر میں پنجاب گروپ آف کالجز کے 25,000 سے زائد طلبا اور معلمین کو سکلز سکھا رہا ہے ۔ اس موقع پر گروپ چیف ٹیکنالوجی آفیسر پنجاب گروپ آف کالجز مدثر فاروق نے کہا کہ آج صرف ڈگری کا حصول کافی نہیں ہے۔ 80 فیصد ماہرین کا خیال ہے کہ فارغ التحصیل افراد کام کے لیے جدید مہارتوں سے پوری طرح لیس نہیں ہوتے۔
ہمیں بدلتی دنیا کیساتھ ہم آہنگ رہنے کیلئے جدت ٹیکنالو جی حاصل کرنی چاہیے اور طلباء کو صحیح نصاب اور ہنر سازی کے وسائل فراہم کرنے چا ہیں ۔ اس موقع پر کنٹری ایجوکیشن لیڈ مائیکروسافٹ برائے پاکستان، لبنان اور اردن جبران جمشاد نے کہا کہ ڈیجیٹل مہارتیں پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو گئی ہیں، پنجاب گروپ آف کالجز کیساتھ ہماری دیرینہ شراکت پاکستان میں تعلیمی شعبے کیلئے درکار جد یدوسائل اور آلات کی فراہمی ہے ۔ڈیجیٹل معیشت میں بہترین ملازمت حاصل کرنے کیلئے کالجوں اور یونیورسٹیوں کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ طلبا ء گریجویشن کے بعد اپنی پسند کے کیریئر کیلئے 21ویں صدی کی جد ید ٹیکنیکس حاصل کریں۔