بارود سے بھری گاڑی پنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوئی جس کا ٹارگٹ ہائی ویلیو تھا: وزیر داخلہ

 
0
121

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اسلام آباد میں بم دھماکے حوالے سے کہا کہ آج صبح بارود سے بھری گاڑی راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوئی جس میں ایک مرد اور خاتون دہشت گرد سوار تھے،بارود سے بھری یہ گاڑی آئی جے پرنسپل روڈ راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوئی ،بارود سے بھری گاڑی اسلام آباد میں ہائی ‘ویلیو ٹارگٹ’ کو نشانہ بنانے کے لئے روانہ کی گئی تھی ،ایگل اسکواڈ نے دوران گشت مشکوک سمجھتے ہوئے اس گاڑی کو روکا،اسی دوران گاڑی میں دھماکہ ہو گیا جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی فرض شناسی سے اسلام آباد بڑے حادثے سے محفوظ رہا،فرض شناسی پر اسلام آباد پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،شہید عدیل حسین کو شہدا پیکج دیا جائے گا۔وزیر داخلہ نے شہید کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہارکیااورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا ۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد دی جا رہی ہے۔