برادر اسلامی ملک ترکیے کی تخلیق کردہ ڈراما سیریل ’’کرولوس عثمان‘‘ کا نیا سیزن اردو زبان میں ڈب کر کے جیو پر آج سے پیش کیا جائے گا۔
ڈراما سیریل ’’کرولوس عثمان‘‘ کے شائقین کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، تاریخ ،ایکشن اور ایڈونچر کے دیوانوں کے لیے ڈرامے کا چوتھا سیزن آج 26 دسمبر سے روزانہ شام 6 بجے صرف جیو پر نشر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کرولوش عثمان کے تین سیزن اردو زبان میں ڈب کر کے جیو نیوز پر نشر کیے جاچکے ہیں۔