کراچی کے طالب علم نے فزکس کے پرچے میں معروف گلوکار علی ظفر کا گانا لکھا تو گلوکار نے بھی طلبہ سے گانوں میں فزکس تلاش نہ کرنے کی اپیل کردی۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے وائرل ویڈیو شیئر کی جس میں ایک استاد پیپرز چیک کر رہا ہے، مذکورہ پرچے میں طالب علم نے انٹر کے فزکس کے پیپر میں علی ظفر کا گانا ”جھوم “کے بول لکھ دیئے۔
اس وائرل ویڈیو کے کیپشن میں گلوکار نے طالب علموں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ وائرل وڈیو واٹس ایپ پر موصول ہوئی، میری طالب علموں سے التجا ہے کہ میرے گیتوں میں فزکس نہ تلاش کریں اگرچہ دیکھا جائے تو فزکس تو اس گانے کے اشعار سمیت ہر جگہ ہی موجود ہے۔ لیکن پھر بھی پڑھائی کے وقت پڑھائی اور اساتذہ کا احترام کریں۔