بینظیر کے سینڈوچ کھانے ان کے کالج جاتا تھا: عمران خان کا انٹرویو کلپ وائرل

 
0
294

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کچھ عرصہ پہلے کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ سابقہ وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کے ساتھ زمانہ طالب علمی کے دنوں کا تذکرہ کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر عمران خان کے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہے جس میں صحافی نے عمران خان سے آکسفورڈ کے کھانوں سے متعلق سوال کیا۔
اس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ مجھے اتنا یاد ہے کہ انگلینڈ کی سردیوں میں ہر وقت بھوک لگتی تھی، ہمیں پاکستان کی عادت تھی کہ تین مرتبہ کھانے کی، صبح ناشتہ، دوپہر کا کھانا، شام کی چائے رات کا کھانا اور پھر ماں کے ہاتھ کا دودھ لیکن جب ہم انگلینڈ گئے تو ڈائننگ روم میں کھانا کھاتے ہی جیسے ہی نیچے اترتے تو ہمیں دوبارہ بھوک لگ جاتی اور یہ بھوک ہر وقت لگتی۔
عمران خان نے بتایا کہ بینظیر اس وقت دوسرے کالج میں تھیں اور ان کا اتوار کو ایک اوپن ہاس ہو ا کرتا تھا کیوں کہ وہ یونین کا الیکشن لڑ رہی تھیں، بینظیر سے میری اچھی دوستی تھی اور بھارت سے میرا ایک دوست وکرم مہتا بھی میرے ساتھ ہوا کرتا تھا، ہم دونوں بھوک کی وجہ سے بینظیر کے کالج جایا کرتے تھے، بینظیر بہت شان و شوکت میں رہ رہی تھیں اور سینڈوچ خود کیٹر کرتی تھیں۔