مری: برفباری کے سیزن میں مال روڈ پر ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد

 
0
156

مری میں ٹریفک پولیس نے برفباری کے سیزن کے لیے انتطامات مکمل کرلیے جس کے تحت سیزن میں مال روڈ پر ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
مری ٹریفک پولیس کے مطابق برفباری کے سیزن میں ٹریفک کی روانی برقراررکھنے کے لیے 270 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جب کہ نوپارکنگ کا خاتمہ کرکے سیاحوں کی مدد کے لیے 5 لفٹر اور ایک کرین مہیا کی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس کا بتانا ہیکہ دوران موسم سرما برفباری سیزن میں 5 شاہراہیں ون ویقرار دی گئی ہیں اور مری مال روڈپر ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ سیاحوں کی سہولت اور بروقت مدد کے لیے سنی بینک چوکی مین ٹریفک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، دوران برفباری تمام داخلی راستوں پرچیکنگ چوکیاں قائم کی جائیں گی۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مکینکلی فٹ گاڑی اورلائسنسں ہولڈرڈرائیورکو مری میں داخلے کی اجازت ہوگی، سیاحتی مقام مری میں تقریبا 4 ہزارکے قریب پارکنگ کی گنجائش ہے، دوران برفباری ہیوی گاڑیوں کو مخصوص اوقات میں مری داخلہ کی اجازت ہوگی۔