شہباز گل کی گرفتاری روکنے کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد

 
0
87

سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کی پولیس کو گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر فوری سماعت کی استدعا مسترد کر دی۔

قومی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز بیان دینے کے معاملے پر شہباز گل کی درخواست پر سندھ ہائی میں سماعت ہوئی۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عرفان سعادت خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم صرف نئے کیسز کی فوری سماعت کی اجازت دیتے ہیں۔

جسٹس عرفان سعادت خان نے کہا کہ پہلے سے زیر سماعت مقدمے میں فوری سماعت کی استدعا منظور نہیں کی جاتی۔

عدالت نے شبہاز گل کے وکلا کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ روسٹر برانچ کے ذریعے درخواست دائر کی جائے۔