قوانین کی خلاف ورزی،سینئر مجسٹریٹ سی ڈی اے نے حبیب رفیق کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

 
0
95

سی ڈی اے قوانین کی خلاف ورزی پرسی ڈی اے کے سینئر مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے حبیب رفیق کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔
تفصیلات کے مطابق مارگلہ پولیس کو ملزم حبیب رفیق کو گرفتار کر کے 9 جنوری تک پیش کرنیکا حکم دے دیا۔
حبیب رفیق کے خلاف سی ڈی اے عدالت میں 2010 سے کیس زیر سماعت ہے ۔
سینئر مجسٹریٹ نے مکان کا ملبہ صاف نہ کرنے اور گھر میں پانی کے ضیائع کیس میں ورانٹ جاری کیے۔
ملزم حبیب رفیق کے وارنٹ گرفتاری تھانہ مارگلہ کے ایس ایچ او کو بھیج دئیے گئے ۔
سینئر مجسٹریٹ سی ڈی اے نے کیس کی مزید سماعت نو جنوری تک ملتوی کردی۔