بلغاریہ ۔۔۔انٹرنیشنل بُکر پرائز بلغاریہ کے ادیب جیورجی گوسپودینوف اور مترجم انجیلا روڈل  نے انٹرنیشنل بُکر پرائز جیت لیا

 
0
72
صوفیہ۔24مئی:بلغاریہ کے ادیب جیورجی گوسپودینوف اور مترجم انجیلا روڈل  نے انٹرنیشنل بُکر پرائز جیت لیا ۔ جیورجی گوسپودینوف    کو انٹرنیشنل بُکر پرائز  کا اعلی اعزاز ان کے لکھے گئے  ناول ’’ٹائم شیلٹر‘‘پر حاصل ہوا ہے   جس کا انگریزی میں ترجمہ انجیلا روڈل نے کیا،انٹرنیشنل بُکر پرائز کی مالیت 50 ہزار پائونڈ (62000ڈالر )ہے جس کو دونوں میں برابر کا تقسیم کیا جائے گا۔مذکورہ ناول میں الزائمر  کی تجرباتی  علاج گاہ ’ کلینک فار دی پاسٹ‘ کو مرکزی خیال  بنایا گیا ہے  جہاں بعد میں جدید زندگی  کی دہشت  سے فرار میں     ذہنی طور پر صحت مند لوگ بھی داخلہ کے لیے آنے لگتے ہیں ۔1968 میں پیدا ہونے والے ناولسٹ گوسپودینوف شاعر بھی ہیں ان کی لکھی گئی متعدد کتابوں کے دنیا کی 25 زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔