انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر

 
0
95
برائٹن۔25مئی :انگلش پریمیئر لیگ  میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کے درمیان میچ سخت مقابلے کے بعد 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔مانچسٹر سٹی کی طرف سے واحد گول فل فوڈن نے میچ کے 25ویں منٹ میں سکور کیا جبکہ برائٹن اینڈ ہوو البیون کی طرف سے واحد گول جولیو اینسیسو نے میچ کے 38ویں منٹ میں سکور کیا۔  ایمیکس سٹیڈیم، برائٹن میں کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور  برائٹن اینڈ ہوو البیون  کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان انتہائی سخت مقابلہ رہا۔ مانچسٹر سٹی کی طرف سے واحد گول فل فوڈن نے میچ کے 25ویں منٹ میں سکور کر کے اپنی ٹیم کو برائٹن کے خلاف 0-1 کی برتری دلا دی جس کے ٹھیک 13 منٹ بعد برائٹن اینڈ ہووالبیون کی طرف  جولیو اینسیسو نے میچ کے 38ویں  منٹ میں ایک گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا۔   میچ کے پہلے ہاف پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر تھا۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم کوئی بھی ٹیم اس مقصد میں کامیاب نہ ہوسکی اور میچ 1-1 گول کی برابری پر ختم ہوگیا۔دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 89 پوائنٹس کے ساتھ ای پی ایل ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے جبکہ برائٹن کی ٹیم 62 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے