اومان  کے فرمانروا  اتوار کو  دو روزہ سرکاری دورے پر ایران  پہنچیں گے

 
0
113
مسقط۔25مئی :سلطنت اومان کے فرمانروا ھیثم بن طارق دو روزہ سرکاری دورہ پر اتوار کو ایران پہنچیں گے۔ سعودی ذرائع ابلاغ  نے گزشتہ روز   اومان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی  کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ یہ دورہ   ایران اور سعودی عرب کے درمیان مارچ میں چین کی ثالثی سے ہونے والے باہمی معاہدے کے بعد شروع ہورہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ  ھیثم بن طارق یہ دورہ  ایران کے صدر  ابراہیم رئیسی  کی دعوت پر کر رہے ہیں۔  دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے ذرائع پر بھی بات چیت متوقع ہے۔ یہ دورہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ  اومان کے ایک سال بعد ہورہا ہے جس میں دونوں ممالک  نے تجارتی معاہدوں پر دستخط کئےتھے۔