ہم نے مل کر ایک ریڈ لائن مقرر کی ہے کہ 9 مئی طرز کے واقعات ناقابل برداشت ہیں،وزیر اعظم محمدشہباز شریف کا ٹویٹ

 
0
92

 

اسلام آباد۔27مئی ():وزیر اعظم محمدشہباز شریف نے یوم تکریم شہدا پاکستان میں بھرپور شرکت پر قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے مل کر ایک ریڈ لائن مقرر کی ہے کہ 9 مئی طرز کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ دن پوری قوم کی طرف سے ہمارے شہدا اور غازیوں کے لیے اظہار تشکر کی تقریبات تھیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے مل کر ایک ریڈ لائن طے کی کہ 9 مئی طرز کا رویہ ناقابل برداشت ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں اور ہیروز کی عزت اور وقار کو برقرار رکھتی ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی قربانی پیش کی تاکہ ملک کے عوام امن سے رہ سکیں۔