راولپنڈی(ٹی این ایس) ائیرپورٹ پولیس کی اہم کاروائی،سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار،

 
0
89

مسروقہ رقم 01 لاکھ 10 ہزار روپے، 02 چوری شدہ موٹر سائیکل، چھینے گئے 02 موٹر سائیکل،06 موبائل فون اور اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ حمزہ اور دانش شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ رقم 01لاکھ 10ہزار روپے،02چوری شدہ موٹرسائیکل،02چھینے گئے موٹرسائیکل،06موبائل فون اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا ہے،ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، منظم اور متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جارہی ہے۔