پشاور(ٹی این ایس) عام انتخابات ، جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

 
0
195

عام انتخابات میں تاخیر پر جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔جماعت اسلامی نائب امیر لیاقت بلوچ اور سابق ایم این اے عبد الاکبر چترالی نے درخواست تیار کرلی، الیکشن میں تاخیر کے خلاف سپریم کورٹ میں اگلے ہفتے درخواست دائر کی جائے گی ۔درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ انتخابات میں تاخیر آئین کے آرٹیکل 224 کی خلاف ورزی ہے ، نئی حلقہ بندیوں کی بنیاد پر انتخابات میں تاخیر غیر آئینی ہے ، یہ تاخیر اخلاقی ، سیاسی اور قانونی طور پر غلط ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 90 دن کے اندرانتخابات کیلییالیکشن کمیشن کو احکامات جاری کرے