70 واں یوم آزادی سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں روایتی جوش و خروش اور ملی جذبہ کےساتھ منایا گیا

 
0
31225

راولپنڈی اگست14(ٹی این ایس)حسب سابق اس سال بھی  وطن عزیز کا 70 واں یوم آزادی سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں روایتی جوش و خروش اور ملی جذبہ کےساتھ منایا گیا۔اس موقع پر اندرون  و بیرون جیل عمارات کو سبز ہلالی پرچم ،جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا۔جشن آزادی کے سلسلہ میں جیل کے اندر تقریبات کا آغاز یکم اگست سے ہی کر دیا گیا تھا۔جس میں اسیران جیل  کے درمیان  تلاوت کلام پاک،نعت رسول ؐ،ملی نغمہ جات،کلام اقبال،تقاریر بسلسلہ جشن آزادی،تحریک پاکستان  کے متعلق کوئز پروگرامز اور میوزیکل چیئرز کے مقابلوں کا انعقاد ہوا۔علاوہ ازیں اندرون جیل عمارات کو قومی پرچم ،جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجانے کے مقابلوں کا انعقاد ہوا۔جیل ہذا کے کمیونٹی ہال اور خواتین وارڈ میں جشن آزادی کے سلسلہ میں انعقاد پزیر ہونے والے پروگرامز میں اسیر شرکا نے کلام اقبال،ملی نغمے،مزاحیہ خاکے،مزاحیہ نظمیں،تقاریر ،پنجابی پوٹوہاری شاعری اور میوزیکل چیئر اور کوئز پروگرامز پیش کئے،جبکہ ان پروگرامز پیش کئے۔جبکہ ان پروگرامز میں پاکستان کے معروف مزاحیہ شاعر انور مسعود نے بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنے کلام سے اسیران کو محظوظکیا اور خوب داد سمیٹی اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے شرکاء میں انعامات تقسیم کئے،

اس موقعہ پر اسیران کے ملی جزبے کو مزید ابھارنے کے لئے  تحریک پاکستان اور اس کے مشاہیر کی نایاب تصاویر کی نمائش بھی کی گئی۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی نے یوم آزادی کی مناسبت سے اسیران سے خطاب کیا اور انہیں جدوجہد آزادی کے دوران پیش آنے والے حالات و واقعات  اور آزادی کی نعمت کی قدر و قیمت سے آگاہ کیا۔پروگرام کے اختتام  پر وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی اور سربلندی کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی