کوئٹہ میں کانگو وائرس بے قابو، 4 مریض رپورٹ

 
0
412

کوئٹہ اگست23(ٹی این ایس)کوئٹہ میں کانگو وائر بے قابو 4 مریضوں کو جناح چیسٹ ہسپتال میں داخل کر دیا گیا تین کا تعلق بلوچستان جبکہ ایک کاتعلق افغانستان سے ہے تفصیلات کے مطابق فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں کانگو کے شبے میں 4 مریض داخل کر دیئے گئے مریضوں میں سے تین کا تعلق بلوچستان جبکہ ایک کا تعلق افغانستان سے ہے منیر احمد کولورالائی، عبدالرحمان اور یاسمین بی بی کو کوئٹہ جبکہ بشیر احمد کو افغانستان سے لایا گیا ہے مریضوں کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لئے کراچی بھیجے گئے ہیں۔