نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 70 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

 
0
390

اسلام آباد اگست23(ٹی این ایس) : نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 70 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔چیئرمین نیپرا طارق ستوزئی کی سربراہی میں نیپرا میں بجلی کے ٹیرف میں ردو بدل کی سماعت ہوئی، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں جولائی کے لیے بجلی کے نرخوں میں ایک روپیہ 70 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی گئی تھی۔نیپرا نے درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظور ی دیدی، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو 20 ارب روپے کا ریلیف ملے گا جو آئندہ بلوں میں دیا جائے گا جب کہ نرخوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین سمیت 3 سو یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو اور زرعی صارفین پر نہیں ہو گا۔