حکومتِ پنجاب کی طرف سے ڈینگی کی معلومات کیلئے پشتو ہیلپ لائن کا قیام

 
0
58397

لاہور: اگست 23 (ٹی این ایس)حکومت پنجاب نے خیبر پختون خواہ میں پھیلی ڈینگی کی وباء کی روک تھام کے لئے پشتو زبان میں ایک ہیلپ لائن 000-99-0800 قائم کردی ہے جس سے صوبہ کے لوگ وباء سے بچاو کے بارے میں رہنمائی حاصل کر پائیں گے۔

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ہدایت پر قائم کی گئ اس ہیلپ لائن پر دستیاب ڈاکٹر پشتو زبان میں لوگوں کو ڈینگی سے متعلق احتیاطی تدابیر اور علامات کے بارے میں رہنمائی فراہم کرینگے