لال مسجد وجامعہ حفصہ سے منسلک 10افراد گرفتار

 
0
662

اسلام آباد اگست24(ٹی این ایس) شہداءفاﺅنڈیشن نے الزام لگایا ہے کہ امریکی صدر کی دھمکی کے بعد ریاستی ادارے لال مسجد و جامعہ حفصہ کے خلاف متحرک ہوگئے ہیں اورگزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،کراچی اور راجن پور میں مسجد و مولانا عبدالعزیز کے خاندان سے منسلک دس افراد کو حراست میں لیا گیا،شہداءفاﺅنڈیشن نےریاستی اداروں کے اقدام کو غیر آئینی و غیرقانونی قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا ۔گزشتہ شب سکیورٹی اداروں نے مولانا محمد یعقوب ،محمد میر حسن ، محمد یوسف،محمد عمران،محمد حمزہ،محمد ہارون،محمد علی،حبیب اللہ،کلیم اللہ اورصفی اللہ کو حراست میں لیا،ریاستی اداروں نے زیرحراست افراد پر کسی بھی قسم کے الزامات کے متعلق تاحال آگاہ نہیں کیا۔مذکورہ زیرحراست افراد میں مولانا محمد یعقوب،محمد یوسف،صفی اللہ،محمد عمران،محمد ہارون،محمد حمزہ اور میر حسن خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز کے رشتہ دار ہیں۔