چین کے بعد روس کی بھی امریکی صدر کی الزام تراشیوں کے بعد پاکستان کی حمایت

 
0
669

ماسکو اگست24(ٹی این ایس):  چین کے بعد روس بھی امریکی صدر کی الزام تراشیوں کے بعد پاکستان کی حمایت میں بول اٹھا ا، روسی ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان پر ضرورت سے زیادہ دباو ڈالنے سے خطے کی مجموعی سیکورٹی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔غیر ملکی میڈیا کےمطابق، روسی صدارتی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کے حل کے لیے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے، پاکستان پر ضرورت سے زیادہ دبا ڈالنے سے خطے کی مجموعی سیکورٹی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے جب کہ خطے میں کسی قسم کا بھی عدم استحکام افغانستان کے لیے نقصان دے ہوگا۔

اس سے قبل امریکی صدر کے بیان پر چینی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ چین اور پاکستان ایک دوسرے کو بہترین دوست سمجھتے ہیں اور دونوں ممالک کے ایک دوسرے کے ساتھ سفارتی، معاشی اور سکیورٹی کے حوالے سے گہرے روابط ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول محاذ پر ڈٹا ہوا ہے، جس میں اس نے بے شمار قربانیاں دیں اور اہم کردار ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کیلیے امریکی پالیسی میں پاکستان سے متعلق پالیسی بیان کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ پاکستان افراتفری پھیلانے والے افراد کو پناہ دیتا ہے۔