ورلڈ الیون میں مزید 6 نامی گرامی کھلاڑیوں کے نام شامل ہیں

 
0
325

لاہور: اگست 24 (ٹی این ایس)  پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کے مزید نام سامنے آ گئے، نئے کھلاڑیوں میں جیمی نیشم، گرانٹ ایلیٹ، تشار پریرا، ڈیل سٹین، ڈیویڈ ملر اور براوو شامل ہیں، تمام کھلاڑیوں نے پاکستان آکر کھیلنے کی حامی بھرلی ہے تاہم  کیوی کھلاڑیوں کو اپنے بورڈ سے اجازت مطلوب ہے۔

اطلاعات کے مطابق کیوی آل راونڈر جیمز نیشام اور گرانٹ ایلوئٹ کو این او سی جاری کرنے کے حوالے سے نیوزی لیندکرکٹ بورڈ نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ نیوزی لینڈ کے میڈیا کے مطابق نیشام کو پاکستان آنے کیلئے ایک لاکھ ڈالرز کی آفرز ہوئی ہے۔ ڈینیل ویٹوری سے بھی رابطہ کیا گیا ہے، انہوں  نے ورلڈ الیون میں شمولیت میں دلچسپی ظاہر نہیں کی جبکہ گرانٹ ایلیٹ نے اپنی دستیابی ظاہر کر دی ہے۔اس سے پہلے ورلڈ الیون کا حصہ بننے کے لیے ہاشم آملہ، عمران طاہر، سمیوئل بدری، پال کولنگ اور فاف ڈوپلیسی کے نام سامنے آچکے ہیں۔ اگلے ماہ ستمبر میں ورلڈ الیون کی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لئے پاکستان آئے گی جب کہ پی سی بی کی جانب سے چند روز میں پاکستانی  کھلاڑیوں کے حتمی ناموں کا اعلان بھی کردیا جائے گا۔