کھربوں جنگ کے بجائے چند ارب افغان مہاجرین پر خرچ کرتا تو وہ گھروں میں ہوتے۔ خواجہ آصف کی امریکہ پر چوٹ

 
0
1003

اسلام آباد:اگست 24(ٹی این ایس) وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہےکہ افغان جنگ پر کھربوں روپے خرچ کرنے کی بجائے اگر امریکہ کی طرف سے افغان مہاجرین پر چند ارب خرچ کردیئے جاتے تو افغان مہاجرین کی وطن واپسی ممکن ہوسکتی تھی ۔

یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہی۔

 ایک اور ٹویٹ میں خواجہ آصف نے سابق صدر پاکستان آصف زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری حکومت پر تنقید کرنے کی بجائے اپنے سابق مشیر کی حرکتوں کا جائزہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ حسین حقانی ٹرمپ کی اعلان کردہ پالیسی کا کریڈیٹ لینے کے لیے کوشاں ہیں۔