سکولوں،مدرسوں میں انرجی ڈرنکس پرپابندی، خلاف ورزی کرنے پرمعروف سکول چین سیل

 
0
436

لاہور اگست24(ٹی این ایس):  ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی سربراہی میں سکول اور مدارس کی کینٹینوں سے کاربونیٹیڈ ڈرنکس ،انرجی ڈرنکس کے خاتمے کی مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے صوبہ بھر میں مختلف شہروں میں چیکنگ کرتے ہوئے کولڈ ڈرنکس فروخت کرنے والوں کو سیل اور وارننگ نوٹس جاری کیے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے مصطفی آباد میں دی فیمس سکول آف ایجوکیشن، سوارا سکول آف ایجوکیشن، مناواں میں ای ایف اے سکول ایجوکیشن سٹم، ٹاؤن شپ میں آمینہ پبلک سکول،شیرا نوالا گیٹ پر سی ڈی جی سکول،نشتر کالونی میں سیرت سکول،عظیم ٹیلنٹ ہائی سکول اور متعدد سکولز کی چیکنگ کرتے ہو ئے سکو ل کینٹینوں میں کاربونیٹیڈ ڈرنکس ،انرجی و کولا ڈرنکس کی عدم موجودگی پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عائد پابندی پر عمل درآمدیقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

گوجرانوالہ میں لی شاہ پورمیں دی ایجوکیٹرز سکول سسٹم کنٹین میں کاربونیٹڈ ڈرنکس(کوکا کولا،سپرائٹ ) کی موجوگی کی بناپر سیل جبکہ مزید 43سکولوں کی کینٹینوں ضرار شہید روڈ پرمعروف یاسر بروسٹ کو پنجاب فوڈاتھارٹی کی ٹیم نے چھاپہ مارتے ہوئے ناقص جسمانی صفائی،کام کے دوران ورکرزکا جیولری کے استعمال،گندا واشنگ ایریا،کچن میں سگریٹ نوشی کرنے،زنگ آلودہ فریزر میں 9ایکسپائرڈڈبل روٹی کے ملنے،اشیاء خورونوش کو نامناسب جگہ محفوظ کرنے پر سیل کر دیا گیا۔ گلبرگ ٹاؤن میں فیضی مرغ چنے،الکریم جنرل سٹور،علی جوس کارنر،جلوموڑپر الفاروق نان شاپ،سمیر پان شاپ،مَلک نذیر سوئٹس،بابا پان شاپ،بسم اللہ سٹوراور متعدد شاپس پر معائنے کے دوران،صفائی کے نظام کو بہتر بنانے،ملازمین کے میڈیکل سر ٹیفیکٹ اور فوری ای لائسنس بنوانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔