امریکہ نے کشیدگی کے خاتمے کے لئے پاکستان وبھارت کو براہ ِراست مذاکرات کرنے پر زور دیا

 
0
496

واشنگٹن:اگست 25 (ٹی این ایس)  امریکہ نے بھارت اور پاکستان سے کہا ہے کہ وہ  کشمیر پر براہ راست مذاکرات کریں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان جاری طویل کشیدگی کا خاتمہ ہو۔

اس کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی اور اسکا مقصد پاک بھارت براہ راست مذاکرات کی حوصلہ افزائی اوردونوں ممالک کےدرمیان کشیدگی کم کرانےکی کوشش کرنا ہے.

دارالحکومت واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوئرٹ نے  کہا کہ امریکہ اس مقصد کے لئے دونوں ملکوں کی ”حوصلہ افزائی” کرتا رہے گا۔ وہ امریکی وزیر خارجہ  ریکس ٹیلرسن کے ایک روز پہلے دئے گئے اس بیان کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دے رہی تھیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کئی معاملات پر پاکستان کے ساتھ مفاہمت درکار ہے۔ سوال یہ تھا کہ ٹیلرسن کس طرف اشارہ کر رہے تھے کہ انڈیا کو اس ضمن میں کیا اقدامات کرنے چاہئے؟

اس سوال پر کہ  کیا ٹیلرسن مسلہ کشمیر کو پاک افغان معاملے سے جوڑ ریے تھے تو ہیتھر نوئرٹ نے جواباٗ کہا کہ ہم اس سارے معاملے کع طائرانہ نگاہ سے دیکھتے ہیں جہاں خطے میں امن و استحکام کے لئے سب ممالک کی اہمیت ہے۔

خطے میں پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان اور خطے کے استحکام کے لیے پاکستان کو کام کرنے کی ضرورت ہے

ہیتھر نوئرٹ نے کہا کہ افغانستان میں فوجوں کی تعداد میں اضافہ پینٹا گون نے کرنا ہے جبکہ روس کا طالبان کو ہتھیار فراہم کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے.افغانستان میں سفارتی کوششوں سے سیاسی حل کی جانب جایا جا سکتا ہے۔

پاک افغان سرحد پر باڑلگانے سے متعلق پاکستان سے بات نہیں ہوئی اورخطے میں استحکام کیلئے پاکستان کو بہت کام کرنے کی ضرورت ہے.افغانستان میں بھارت کا کردار مدد گار  کاہے.اس نے افغانستان کو ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز فراہم کیے۔2001سے بھارت افغانستان میں 3ارب ڈالر خرچ کر چکا ہے۔