چنیوٹ میں گستاخی رسول ؐ کا الزام عائد کر کے تبلیغی جماعت کے رکن کو قتل کردیاگیا

 
0
178491

چنیوٹ: اگست 24 (ٹی این ایس ) ایک فرقہ پرست شخص نے چنیوٹ میں گستاخی رسول ؐ کا الزام عائد کر کے تبلیغی جماعت کے رکن کو قتل کردیا ہے ۔ ۔پولیس کو درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق علاقہ موضع آسیاں میں ملزم نے اتوار کی شام کو مسجد میں آ کر تبلیغی جماعت میں شامل افراد کے ساتھ بحث و مباحثہ شروع کیا اور کہا کہ تم لوگ گستاخ رسولؐ اور منکر ہو۔جس کے بعد ملزم نے پیر اور منگل کی درمیانی شب دوبارہ مسجد میں آ کر یہی بات کی اور تکرار شروع ہو گئی ۔ تکرار ختم ہونے پر جب سب لوگ سو گئےتو ملزم نے ولی الرحمان کو قتل اور عبداللہ کو شدید زخمی کر دیا۔اس دوران لوگ موقع پر اکٹھے ہو گئے اور وہاں موجود ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔