گردن توڑ بخار پھیلنے لگا، بچاﺅ کے انجکشن لگانے کا مشورہ

 
0
2003

لندن اگست 25(ٹی این ایس):یونیورسٹی جانے والے طلباءکو خبرد ار کیاگیا ہے کہ وہ گردن توڑ بخار کے انجکشن لگوالیں کیونکہ یہ بیماری پھیلنے لگی ہے۔ اس بیماری کے نتیجے میں دماغ اور ریڑھ کی ہڈی متاثر ہوتی ہے جسکے نتیجے میں موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔ 2015ءاور 2016ءمیں ا یسے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ طلباءکو اس قسم کے انفیکشن کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے کیونکہ وہ بے شمار لوگوں سے گھلتے ملتے ہیں۔آسٹریلیا میں بھی اس قسم کے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ انگلینڈ میں 2009-10ءمیں 22کیسز سامنے آئے تھے جو 2015ءمیں بڑھ کر 210تک جاپہنچے۔ مارچ 2013ءسے فروری 2016ءتک امریکہ میں 5یونیورسٹی کیمپس میں اس انفیکشن کا حملہ ہوا تھا۔اس بیماری کے نتیجے میں بلڈ پوائزنگ بھی ہوسکتی ہے۔ ماہرین نے خبردار کیاہے کہ یہ بیماری دنیا بھر میں پائی جاتی ہے لیکن اس سے بچاﺅ کیلئے کم اقدامات ہوتے ہیں۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ صرف یورپ میں 20.5ملین کالج طلبا ءنے اب تک بیماری سے بچاﺅ کاانجکشن نہیں لگایا