اسلام آباد اگست 25(ٹی این ایس)وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان صرف امن اور محبت کا نام ہے‘ پاکستان کو سب سے زیادہ مثبت تشخص اجاگر کرنے کی ضرورت ہے‘ پاکستان کی 70 سالہ تقریبات اس انداز سے منانا چاہتے ہیں کہ دنیا دیکھے‘ آئندہ ماہ پاکستان میں فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے‘ کوشش کریں گے کہ خطاطی کی نمائش پورے پاکستان میں منعقد کی جائے۔
جمعہ کو بین الاقوامی خطاطی نمائش سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ خطاطی فن ہی نہیں بلکہ عشق کا اظہار کیا۔ خطاطی کے فن پاروں کو دیکھ کر جذبہ بیدار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کو سب سے زیادہ مثبت تشخص اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ نمائش کا انعقاد جشن آزادی کے ستر سالہ تقریبات کی کڑی ہے۔ نمائش کے انعقاد کا مقصد پاکستانی ثقافت کو عالمی سطح پر روشناس کرانا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان ی ستر سالہ تقریبات اس انداز سے منانا چاہتے ہیں کہ دنیا دیکھے ہر شہری تقریبات میں اپنا حصہ ڈالے۔ آئندہ ماہ پاکستان میں فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان صرف امن اور محبت کا نام ہے۔ پاکستانی فنکار دوسرے ملکوں میں بھی جا کر اپنے فن پاروں کی نمائش کریں۔ پاکستان میں ایسا ادارہ ہونا چاہئے جہاں اس فن کو تقویت دی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ خطاطی کی نمائش پورے پاکستان میں منعقد کی جائے۔ ملک میں پہلی بار فلم براڈکاسٹنگ پالیسی کا اجراء کیا جارہا ہے۔