راولپنڈی اگست25(ٹی این ایس)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان صحافیوں کے9رکنی وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان ہمارا دوست اور برادر اسلامی ملک ہے۔ دہشت گرد افغانستان اور پاکستان کے مشترکہ دشمن ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان صحافیوں کے9رکنی وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد افغانستان اور پاکستان کے مشترکہ دشمن ہیں،پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق ہر قسم کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کئے اور اس وقت الزام تراشی کی بجائے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔پاکستان نے مئو ثر بارڈ منیجمنٹ کے ذریعے دہشت گردوں کی کارروائیوں کا خاتمہ کردیاہے۔ ملک میں دہشت گردوں کا کوئی محفوظ ٹھکانہ نہیں ہے۔ ہم اپنی سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔