ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی صحافیوں سے پہلی ملاقات تنازعات کا شکار،صحافیوں کا واک آوٹ

 
0
456

اسلام آباد اگست26( ٹی این ایس) ڈاکٹر آصف کرمانی کے ترجمان وزیراعظم آفس مقرر ہونے کے بعد صحافیوں سے پہلی غیررسمی ملاقات  تنازعات کا شکار ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ جمعہ کی شب وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس غیر رسمی ملاقات کے موقع پر ڈاکٹر آصف کرمانی مقررہ وقت پر وزیراعظم ہاؤس کے آڈیٹوریم نہ آ سکے جس کے بعد صحافی احتجاجا غیر رسمی ملاقات سے قبل ہی  واک آوٹ کر گئے۔

تاہم  کچھ دیر گزرنے کے بعد  ڈاکٹر آصف کرمانی صحافیوں سے معذرت کرنے آئے ،اس موقع پر ڈاکٹر آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس کی طرز پر روزانہ کی بنیاد پر پریس بریفنگ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

معلومات  کی بروقت اور یکساں  فراہمی کیلئے بھی طریقہ کار  ترتیب دے رہے ہیں تاکہ غلط فہمیاں جنم نہ لے سکیں۔ ڈاکٹر آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس میں  دن بھر ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیلات  اور دیگر معلومات سے میڈیا کو روزانہ آگاہ رکھا جائے گا۔اکثر میڈیا نمائندگان کے موجود نہ ہونے پر صحافیوں نے ڈاکٹر آصف کرمانی کو پھر کسی دن غیر رسمی ملاقات کا کہہ کر بائیکاٹ برقرار رکھا۔

یاد رہے گزشتہ روز ہی ڈاکٹر آصف کرمانی نے صحافیوں کو اس بات سے آگاہ کیا تھا کہ انھیں باقاعدہ ترجمان وزیراعظم ہاوس مقرر کیا گیا ہے جسکے بعد صحافیوں سے انک پہلی ملاقات کا اختتام ہی بائیکاٹ پر ہو۔اس موقع پر صحافیوں نے گزشتہ چار سال میں ان سے رکھے جانے والے ناروا سلوک کی بھی شکایات کی صحافیوں کا کہنا تھا معلومات صرف چند منظور نظر صحافیوں کو ہی دی جاتی ہیں اور ان اداروں کے صحافیوں کے علاوہ دیگر صحافیوں کو وزیراعظم آفس آنے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی جس ترجمان وزیراعظم ہاوس نے تمام مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ غیر رسمی ملاقات کا مقصد مسائل پر قابو ہی پانا تھا اپکے احتجاج کی وجہ آج نکات طے نہیں ہو سکے دوبارہ ملاقات پر تمام مسائل کے حل کیلئے مل بیٹھ کر اقدامات کریں گے۔