وفاقی پولیس کے تین اعلی افسران حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

 
0
401

اسلام آباداگست26(ٹی این ایس)وفاقی پولیس کے تین اعلی افسران حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی کی جگہ ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب نے اضافی چارج سنبھال لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس کے تین اعلی افسران حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہو گئے ۔ تینوں افسران حج کی ادائیگی کیلئے مختصر چھٹی لے کر گئے ہیں۔ فریضہ حج کے لئے جانے والے افسران میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹراشرف زبیر صدیقی ، ڈی آئی جی سیکورٹی وقار چوہان اور ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی شامل ہیں ۔ ڈی آئی جی سیکورٹی وقار چوہان اورڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر اشرف زبیر صدیقی جمعہ کے روز حج کیلئے روانہ ہوئے جبکہ ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی ہفتہ کے روز سعودیہ روانہ ہوئے۔ ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی کی جگہ ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب کو ایس ایس پی آپریشنز کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز میر ویس کو ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر اور سیکورٹی کا بھی اضافی چارج دے دیا گیاہے ،تینوں افسران فریضہ حج کے فوراًبعد واپس آ کر پولیس افسران اپنی اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لیں گے