شوکت خانم ہسپتال فیکٹری نہیں غریبوں کا ہسپتال ہے،عمران خان

 
0
25535

لاہوراگست26(ٹی این ایس)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال کوئی فیکٹری نہیں بلکہ غریبوں کا ہسپتال ہے اس لئے ایل ڈی اے اور واپڈا ہسپتال کی تعمیر میں رکاوٹیں نہ ڈالیں۔مسلم لیگ(ن) نے اپنے 30سالہ دور میں ایک بھی کینسر ہسپتال نہیں بنایا۔عمران خان نے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کے عملے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو یقین ہونا چاہئے کہ پیسہ ٹھیک جگہ لگایا جارہا ہے،75فیصد لوگوں کا علاج مفت کیا جارہا ہے،(ن) لیگ کے وزیر کینسر ہسپتال پر کیوں حملہ کرتے ہیں،دنیا میں کہیں بھی ایسا نجی ہسپتال نہیں جس میں مفت علاج ہورہا ہو۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والے الزام لگاتے ہیں اور کرتے کچھ بھی نہیں،کوئی غلط کام ہورہا ہے تو ان کو حق ہے کہ وہ تحقیقات کرائیں،یہ آسان پروجیکٹ نہیں ہمیں اس پر فخر ہونا چاہئے،کینسر کے مریض زیادہ ہیں ہم سب کا علاج نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو جو سہولت فراہم کی جارہی ہے اس کو سیاسی بنایا جارہا ہے،میرا منہ بند کرانے کا طریقہ یہ ہے کہ اگر ہسپتال میں گھپلا ہے تو مجھے جیل میں ڈال دیا جائے،میں بیگم کلثوم نواز کیلئے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کو صحت عطا فرمائے