پنجاب :سرکاری سطح پر آنکھ سے حاضری کا نظام شروع

 
0
751

فیصل آباد اگست 26(ٹی این ایس) تھمب اسکین کا نظام پرانا ہوگیا، پنجاب میں پہلی بار سرکاری سطح پر خاکروبوں کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنانے کے لیے آنکھ سے حاضری کانظام شروع کر دیا گیا۔ آئرس اسکین پائلٹ پراجیکٹ کے تحت فیصل آباد کی 157یونین کونسلوں میں اب خاکروبوں کو روانہ آنکھ اسکین کروا کر حاضری لگانی ہوگی۔

آئرس اسکین پراجیکٹ کا افتتاح فیصل آباد میں چوہڑ ماجرا کے علاقے میں پنجاب آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ہوا۔ آنکھ کی پتلی اسکین کر کے حاضری کے منصوبے کا مقصد سرکاری اداروں میں ملازمین کی سو فیصد حاضری کو یقینی بنانا ہے۔

اس سلسلے میں پہلے کئی محکموں میں تھمب اسکین سے حاضری لگائی جا رہی تھی تاہم اب اس میں جدت لاتے ہوئے آئرس اسکین کا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے۔