اسلام آباد اگست 26(ٹی این ایس) سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی زرداری ہاوس اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی۔ سینیٹر رحمان ملک نے سابق صدر آصف علی زرداری کو اثاثہ جات کے کیس میں بریت ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ حق اور سچ کی فتح ہے اور ان لوگوں کے منہ پر طمانچا ہے جنہوں نے جھوٹے الزامات لگائے۔ انہوں کے کہا کہ عدالتوں نے ثابت کیا کہ آصف علی زرداری کیخلاف سارے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد تھے۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سینیٹر رحمان ملک نے سابق صدر آصف علی زرداری کو ملکی و علاقائی صورتحال پر بریفنگ دی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ دھمکی بھی ملاقات میں زیر بحث آیا۔