روپے کی قدر میں کمی نہیں کی جائے گی، ایکسپورٹرز کے مسائل حل کئے جائیں گے، وزیراعظم شاہد خاقان

 
0
367

>کراچی اگست27(ٹی این ایس) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی نہیں کی جائے گی۔ ہفتہ کے روز دورہ کراچی کے موقع پر ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کے وفد نے گورنر ہاؤس میں وزیراعظم سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے انہیں مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی جس پر ایکسپورٹرز نے اطمینان کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی نہیں کی جائے گی