ترقی و اصلاحات میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے مجموعی طورپر 78ارب روپےسے زائد کے فنڈز جاری

 
0
512

اسلام آباد:اگست 28(ٹی این ایس) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 78ارب 70کروڑ 26لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے لئے رواں مالی سال میں 10 کھرب1 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ نئے اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ اور ہنر مند پروگرام کے لئے 3ارب 21 کروڑ، ایرا کے لئے 90کروڑ ، پرائم منسٹر پائیدار ترقیاتی اہداف کے لئے 30 ارب، عارضی طورپر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے 14 ارب38کروڑ70لاکھ ، سیفران فاٹا کے لئے 4ارب 88کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 5ارب 57کروڑ، اے جے کے بلاک کے لئے 4ارب 4کروڑ، سپارکو کے لئے 50کروڑ ، پانی و بجلی ڈویژن کے لئے 4کروڑ، سائنس ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لئے 20کروڑ 48لاکھ، ریونیو ڈویژن کے لئے 9کروڑ 30لاکھ ، ریلویز ڈویژن کے لئے 8ارب 63کروڑ ، پلاننگ کمیشن کے لئے 22کروڑ37 لاکھ، پٹرولیم و قدرتی وسائل کے لئے 72کروڑ، پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے لئے 4کروڑ 60لاکھ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لئے 12کروڑ 30 لاکھ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے 60کروڑ ، نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے لئے 32 کروڑ 27 لاکھ، نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن 34 لاکھ، انسانی حقوق ڈویژن کے لئے 6کروڑ 12لاکھ، فنانس ڈویژن کے لئے 30کروڑ،کیڈ ڈویژن کے لئے 92کروڑ 97لاکھ ،کامرس ڈویژن کے لئے 12 کروڑ ، کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے 2ارب 60کروڑ اور موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے 16کروڑ 30لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔