امریکہ اپنی بنائی ہوئی پالیسی میں ناکام ہوچکا،افغانستان کووارزون امریکہ نے خودبنایا، ر حمان ملک

 
0
585

اسلام آباد: اگست 28(ٹی این ایس) پیپلزپارٹی کے رہنماوسابق وزیرداخلہ ر حمان ملک نے کہاہے کہ امریکہ اپنی بنائی ہوئی پالیسی میں ناکام ہوچکا،افغانستان کووارزون امریکہ نے خودبنایا،ریمنڈڈیوس کے معاملے پراعلیٰ عدالتی کمیشن بنایاجائے ، سب سے پہلے میں خوداس کمیشن میں پیش ہوں گا ۔اتوارکے روزنجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ امریکہ اپنی ہی بنائی ہوئی تمام پالیسیوں میں فیل ہوچکاہے ،افغانستان کووارزون امریکہ نے خودبنایاہے ،

مودی نے امریکہ میں پاکستان کاغلط رنگ دکھایاہے ، بھارت نے ہمیشہ افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال کیا ہے۔ امریکہ بھارتی باتوں میں نہ اَئے جسکا دھشتگردی کی کیخلاف جنگ میں کوئی کردار نہیں رحمان ملک کاکہناتھاکہ چین کی ترقی بہت سے ممالک کوپسندنہی ہے ،سی پیک سے پاکستان اورچین دونوں کوفائدہ ہے ،سی پیک نے پاکستان کوبہتربنایاہے ،رحمان ملک نے عمران خان پرتنقیدکرتے ہوئے کہاکہ جلسوں میں جانااورووٹ ڈالنادوالگ الگ باتیں ہیں ،بلاول پاکستان کامستقبل ہے ،ہم سیاسی جنگ سیاسی طریقے سے لڑتے ہیں ،رحمان ملک نے مطالبہ کیاکہ ریمنڈڈیوس کے معاملے پراعلیٰ عدالتی کمیشن بنایاجائے ،اس عدالت میں سب سے پہلے میں خودپیش ہوں گا۔