اقوام متحدہ:بھارت کو ویٹو پاوربنانے کے لئے امریکہ اور اسرائیل سرگرم

 
0
367

اسلام آباد:اگست 28(ٹی این ایس ) امریکہ اور اسرائیل نے بھارت کو ویٹوپاور کا درجہ دلانے کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں اور اس سلسلے میں مختلف ممالک کے سفیروں کے ساتھ ملاقاتیں کی جا رہی ہیں جبکہ چین نے ایک بار پھر واضح کر دیا کہ وہ بھارت کو ویٹو پاور دینے کی مخالفت کرے گا اور اگر اس سلسلے میں اگر کوئی قرارداد پیش کی گئی تو وہ اس کو مسترد کر دے گا ۔

بھارت کا موقف ہے کہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی کم از کم تعداد 9ہونی چاہئے۔ برازیل ،جاپان اور جرمنی نے بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مودی سرکار کا موقف مسترد کر دیا۔ دوسر جانب پا کستان ،کینیڈا،اٹلی اور کولمبیا نے تجویز پیش کی کہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد 10سے بڑھا کر 20کر دی جائے۔ اقوام متحدہ کے سابق انڈر سیکرٹری ششی تھرو نے انکشاف کیا کہ نہرو نے 1953ء میں امریکہ کی جانب سے ویٹو پاور کی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا اور اس وقت یہ موقف تیار کیا تھا کہ یہ سیٹ چین کو دے دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس وقت فیصلے خوشامد کے بجائے بھارت کے بہترین مفاد میں کئے جاتے تو آج بھارت ویٹو پاور ہوتا۔