عدالتی کاروائی کی من گھڑی رپورٹنگ سے بازر ہیں،پیمر اکی ٹی وی چینلز کو ایڈوائس

 
0
2479

اسلام آباد اگست 28(ٹی این ایس):پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگو لیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے 27نجی ٹی وی چینلز کو لاہور ہائیکورٹ کے زیر سماعت مقدمہ آمنہ ملک بنام وفاق پاکستان وغیرہ ،میں فاضل عدالت کے مورخہ 24اگست 2017ءکے ایک حکمنا مہ کی غلط اور من گھڑت رپوٹنگ کرنے پر ایڈوائس  جاری کرتےہوئے انہیں ایسا کرنے سے بازرہنے کو کہا ہے۔

مزکورہ حکم نامے کے متعلق چلائی گئی خبریں اور رپورٹس اس آرڈر سے قطعی مختلف تھیں جو اتھارٹی کو جمعہ مورخہ 25اگست2017ءبزریعہ فیکس 10بجکر55منٹ پر صبح کے وقت موصول ہوا۔عدالتی کاروائی کی غلط رپورٹنگ کرنے والے نیوز چینلز میں سٹی 42،لاہور نیوز ،دنیا نیوز،دن نیوز،ٹی این نیوز ،24نیوز،ڈان نیوز،کیپٹل ٹی وی،نیو نیوز،ٹی این ایس نیوز،اے آر وائی نیوز،وقت نیوز،نیوز دن،7۔نیوز،جیو نیوز،رائل نیوز ،روز نیوز،بول نیوز،ایکسپریس نیوز،سما ء ٹی وی،بزنس پلس،سچ ٹی وی،پاک نیوز ،آج نیوز، جاگ ٹی وی،چینل5،مشرق ٹی وی اور آزاد ٹی وی شامل ہیں۔اس طرح کی بے بنیاد اور غیر مصدقہ خبریں اور رپوٹنگ نہ صرف عدالتی کاروائی کے حوالے سے سنسنی پھیلانے کا باعث بنتی ہیں۔

بلکہ ان سے فاضل عدالت کی ساکھ کو بھی نا قابل تلافی  نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے فاضل جج نے بھی ٹی وی چینلز کی غلط رپورٹنگ کا نوٹس لیتے ہوئے اپنی ناراضگی کا اظہار کیاہے۔پیمرا نے ٹی وی چینلز کو ایڈوائس کی ہے کہ اس طرح کی غلط رپوٹنگ سے بازر ہیں کیو نکہ ایسا کرنے سے وہ اپنے میڈیا ہاوسز کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچانے کا موجب بنتے ہیں۔ریگو لیٹر  نے لاہور ہا ئیکورٹ کے فاضل جج کے مورخہ 24اگست2017ءکے حکم کی روشنی میں ٹی وی چینلز کو پیمرا قوانین اور الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق 2015ءپر عملدرآمد یقینی بنانے کو کہا ہے نیزپیمراغلط رپورٹنگ کے معاملے پر پی بی اے کے ساتھ ایک مکالمہ بھی شروع کرنے جارہا ہےتا کہ اس طرح کے غیر پیشہ وارانہ عمل کا ہمیشہ کیلئے تدارک کیا جاسکے۔