بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری

 
0
887

آزاد کشمیر:اگست28(ٹی این ایس) بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کے نیزہ پیر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جبکہ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق، پیر کو بھارت کی جانب سے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ، بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے نیزہ پیر سیکٹر پر سویلین کو آبادی کو نشانہ بنایا۔بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی، تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی۔آئی ایس پی آر کے مطابق، پاک فوج نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں۔