بنوں میں پاک فوج کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک

 
0
683

روالپنڈی:اگست28(ٹی این ایس)  بنوں جانی خیل میں پاک فوج کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف آر بنوں جانی خیل کے قریب خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا تو علاقے میں موجود دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں دونوں دہشت گرد مارے گئے۔