لورالائی میں فرنٹیئرکوربلوچستان کے61ویں بیچ کی پاسنگ آوٹ پریڈ:آئی ایس پی آر

 
0
2681

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)لورالائی میں فرنٹئیر کو ر بلوچستان کے 61ویں بیچ کی پاسنگ آﺅٹ پر یڈ ہوئی ،جس کے مہمان خصوصی آئی جی ایف سی میجرجنرل ندیم انجم مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آئی جی ایف سی نے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کئے ،جبکہ پاس آﺅٹ ہونیوالے 2453ریکروٹس میں 700 بلوچ جوان شامل ہیں۔اس موقع پر فہیم اللہ کوبہترین کیڈٹ قراردیاگیاجبکہ بہترین شوٹر کا اعزازآصف علی نے اپنے نام کیا ۔
میجر جنرل ندیم انجم نے اس موقع پر  شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کی۔